ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی حکومت نے کارپوریشن ملازمین کی تنخواہ کے لئے جاری کیے 1051 کروڑ روپے

دہلی حکومت نے کارپوریشن ملازمین کی تنخواہ کے لئے جاری کیے 1051 کروڑ روپے

Sun, 16 May 2021 11:23:05    S.O. News Service

نئی دہلی، 16؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی حکومت نے میونسپل کارپوریشن کے فرنٹ لائن ورکروں اور ملازمین کی تنخواہ کے لئے 1051 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے سنیچر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن اس وبا کے دوران اپنے سسٹم میں موجود بدعنوانی اور بدانتظامی کی وجہ سے اپنے ملازمین اور فرنٹ لائن ورکرس کو مہینوں سے تنخواہ نہیں دے رہا ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ کارپوریشن اپنا فرض ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ اس لئے دہلی حکومت نے میونسپل کارپوریشن کے فرنٹ لائن ورکروں اور ملازمین کی تنخواہ کے لئے 1051 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

انہوں نے دہلی میں کورونا وبا کے درمیان دہلی میونسپل کارپوریشن اپنی بدانتظامی اور بدعنوانی کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو تنخواہ نہیں دے پا رہا ہے۔ اس وبا میں جو ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹاف دن و رات محنت کرکے اپنی جان کی بازی لگا کر لوگوں کو بچا رہے ہیں ایسے ملازمین کو تنخواہ تک نہیں مل پانا میونسپل کارپوریشن کی بڑی ناکامی ظاہر کرتا ہے۔ اس لئے وزیراعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت نے کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہ کے لئے 1051 کروڑ روپے جاری کے ہیں۔ اس میں مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے لئے 366.9 کروڑ، شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے لئے 432.28 کروڑ اور جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے لئے 251.6 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔


Share: